PK Press

ہالی وڈ اداکار پال واکر کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے

paul-walker

ہالی وڈ اداکار پال واکر کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔
ہالی وڈ کے معروف اداکار اورفاسٹ اینڈ فیوریس فلم سیریزکے ہیروآنجہانی پال واکر کو دنیا سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔
ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پال ولیم واکر 12ستمبر 1973کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے۔

پال واکر کو بچپن ہی سے اداکاری کا بہت شوق تھا اور یہی وجہ تھی کہ محض دو سال کی عمر میں انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔
12برس کی عمر میں پال واکر نے چھوٹی اسکرین سے اداکاری کے جوہر دکھانے شروع کئے اور سال 1988میں انہوں نے اپنی پہلی فلم سائن کی جہاں سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا۔

پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد پال واکر نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور تواتر کے ساتھ کئی کامیاب فلمیں دے کر اپنے مداحوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ کرتے گئے۔2001میں یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم دی فاسٹ اینڈ دی فیوریس میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت پال واکر کی شہرت آسمان کو چھونے لگی اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی پے در پے فلمیں سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس کرنے لگیں۔
سال 2013میں فلم کے ساتویں حصے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ 30نومبر کو ہالی ووڈ کے پردے پر چمکنے والا یہ ستارہ لاس اینجلس میں40برس کی عمر میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگیا اور اپنے کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات

پڑھنے کے اگلے

اپنی بیگم کو طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی سے منع کیا تھا، خلیل الرحمٰن قمر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے