
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بیگم کو طلاقہ یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی رکھنے سے منع کر رکھا تھا۔
ایک انٹرویو میں ڈرامہ خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا ان کا اپنی بیوی کو ایسی خواتین کی دوستی روکنا اس لئے نہیں تھا کہ وہ غلط عورتیں ہیں بلکہ وہ میری بیوی کا بسا گھر دیکھ کر پریشان ہوسکتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میری بیوی اس وقت کم عمر تھی، اسی لئے میں اسے یہ مشورہ دیا تھا اور تاکید کی کہ جب وہ باشعور ہوجائے تو پھر وہ دوستی رکھ سکتی ہے۔
خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میرے اس بیان پر لوگ اعتراض کریں گے لیکن میں ان کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔