PK Press

وزیراعظم نےوزیرقانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کا استعفیٰ مستردکردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی راہنما سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کے وفد کی اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی رہائش گاہ آمد ،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد کی اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات ہوئی ۔

وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نزیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔
وزراء کے وفد نے وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ اعظم نزیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں ۔
اعظم نزیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نزیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے
سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔
خیال رہے کہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے 24 اکتوبر کو وزیرقانون کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کے مستعفیٰ ہونے پر ایازصادق کو وزیرقانون کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اپنی بیگم کو طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی سے منع کیا تھا، خلیل الرحمٰن قمر

پڑھنے کے اگلے

کوئٹہ میں خودکش دھماکہ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے