PK Press

نوازشریف 2022ختم ہونے سے قبل وطن واپس آجائیں گے، خواجہ آصف

khawaja asif

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 2022 ختم ہونے سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔
جمعہ کو وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے توان کی حفاظت کریں گے، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن آئین اور قانون کی حد عبور نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال پی ٹی آئی کی حکومت میں جو ہمارا حال ہوا ہے کوئی ایک ترقیاتی کام نہیں ہوسکا، لوگوں کو سمجھاتے رہے ہیں کہ یہ حالات ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت دوسرے سیکٹرز سے پیسے نکال کر متاثرین کو دے رہی ہے، سیلاب متاثرین کے لیے سردیوں میں رات گزارنا امتحان ہے، سیلاب کی امداد کے لیے کسی سے نہیں پوچھا کہ کس پارٹی سے ہو۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو آفت سے شکار متاثرین کو بلا تفریق امداد ملنی چاہیے، ایسے معاملات میں حکومت سیاسی ترجیحات پر کام نہیں کررہی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

پڑھنے کے اگلے

چین اور کیوبا کے تعلقات مخلصانہ باہمی مدد کا نمونہ بن چکے ہیں، چینی صدر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے