PK Press

وزیراعظم کےدورہ ترکیہ سےپاک ترک تعلقات کو نئی جہت ملے گی ، فرخ خان

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ ترکیہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ ترکیہ سے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی ۔

 

اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بحریہ کے لئے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاک ترک دوستی کو مزید اجاگر کیا ۔

 

فرخ خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے ساتھ دیا، ترکیہ میں ماضی میں ناگہانی آفت سے ہونے والی تباہی کے دوران پاکستانیوں کی فراخدانہ امداد کی تھی جبکہ پاکستان میں متعدد مواقعوں پر بالخصوص 5اکتوبر 2005کے زلزلے اور حالیہ سیلاب میں ترکیہ کے عوام اور حکومت کی طرف سے پاکستان کےلئے امداد ایک دوسرے سے ہمدردی کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے ترکیہ کا دورہ کیا تھا تو مجھے ترکیہ کا کم اور ترقی کا سفر زیادہ لگا اور ان کی ترقی ہمارے لئے قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی کتابوں میں بھی پاک ترک تعلقات کا ذکر ہے ۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی لانگ مارچ ؛فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

پڑھنے کے اگلے

پارک سے کچرا اٹھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی ،چیئرمین سی ڈی اے نے اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازدیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے