PK Press

مسجد نبوی کے صحن میں بچی کی پیدائش

Woman delivers baby in Prophet’s Mosque

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے سعودی ہلال احمر اور حرم ایمبولینس سینٹر نے مسجد نبوی کے صحن میں زچگی کا عمل شروع کیا۔
موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ والد نے اپنی نومولود بچی کا نام طیبہ رکھ دیا۔

 

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ ماں اور نومولود کو چیک اپ کے بعد باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

18ویں چائنا انٹرنیشنل اینی میشن فیسٹیول "گولڈن منکی” ایوارڈ تقریب کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، واوڈا کا سپریم کورٹ میں اعتراف، 5 سال کیلئے نااہل قرار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے