PK Press

فیفاورلڈ کپ کا ہر گول پاکستان کا گول ہے ، جرمن سفیر

Alfred-Grannas

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں جاپان اور جرمنی کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں ایشین سپر پاور جاپان کی ٹیم نے یورپی ہیوی ویٹ اور چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی ٹیم جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی۔
میچ سے قبل پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش نظر آئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فٹبال بھی کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں جرمنی کے لیے فٹبال ورلڈکپ آج سے شروع ہو رہا ہے، میں مطمئن ہوں کہ ہم زیادہ سے زیادہ گول کریں گے اور ورلڈکپ جیتیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’لیکن ایک بات بہت اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے‘۔
انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر 2014 ورلڈکپ (جو جرمنی نے جیتا تھا) کی گیند کو سفارت خانے میں اس سال کے ماڈل سے تبدیل کردیا ہے‘۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کھانے کے دوران پانی پینا صحت کے لیے کتنا فائدہ مند؟ تحقیق سامنے آگئی

پڑھنے کے اگلے

الیکشن کمیشن خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دے،سراج الحق کا مطالبہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے