PK Press

وزیراعظم شہبازشریف کل ترکیہ کے دورے پر جائیں گے

shehbaz sharif in turkey

وزیراعظم شہباز شریف کل (جمعہ کو)ترکیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران خطے اورعلاقائی صورتحال سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ ترک تاجر نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان اورترکیہ گہرے مذہبی،ثقافتی اورتاریخی بندھن میں جڑے ہیں، اعلیٰ قیادت کی سطح پر باہمی دورے ترک لازوال دوستی کا مظہر ہیں، شہبازشریف رواں سال مئی میں بھی ترکیہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل 24 نومبر کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم ملک کے اہم تعیناتیوں کے باعث انہوں نے اپنے دورہ ملتوی کر دیا اور اب وہ کل روانہ ہوں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

الیکشن کمیشن خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہ دے،سراج الحق کا مطالبہ

پڑھنے کے اگلے

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور فنکار اسماعیل تارا انتقال کرگئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے