PK Press

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اٹلی کے ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل

nawaz sharif in italy

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اٹلی میں سیر و تفریح کی تصویر سامنے آگئی۔
مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلانو (milano) کے ریسٹورنٹ میں فیملی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔

ان کے بیٹے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے ہیٹ پہنا ہوا ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد 10 روز کے لیے

Image

 

یورپ ٹور کر رہے ہیں۔ حسین نواز، حسن نواز اور جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے نواز شریف کو آئندہ پانچ سال کیلئے سفارتی پاسپورٹ جاری کیا ہے۔
نواز شریف کی تصویر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا ردعمل بھی آگیا ۔

 

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی اٹلی سے تصویریں ہمارے عدالتی نظام کی بے بسی اور بے وقعت ہونے کا اظہار ہیں،ایک سزا یافتہ شخص جس کا ضمانتی ہماریسسٹم نے وزیر اعظم بنا دیا پورے نظام کا منہ چڑا رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا نامزد

پڑھنے کے اگلے

چیف کمشنر اسلام آباد شطرنج چیمپئن شپ26نومبر کو منعقد ہوگی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے