PK Press

وزیراعظم شہباز شریف سے چودھری شجاعت کی ملاقات، اہم فیصلوں سے آگاہ کیا

پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چودھری شجاعت حسین اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تقرریوں پر بات چیت ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کا استقبال کیا ، ملاقات میں شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین کو اہم فیصلوں بارے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

 


اس سے قبل چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرسابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نظام انصاف میں بہتری کچھ وقت کے بعد نظر آئیگی، چیف جسٹس

پڑھنے کے اگلے

آرمی چیف تعیناتی، ہر فیصلے میں آپ کیساتھ ہیں: اتحادیوں کی وزیراعظم کو یقین دہانی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے