PK Press

برطانیہ کے ماہی گیر کے ہاتھ دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش لگ گئی

British Fisherman Catches A Whopping 30 Kg Goldfish, Could Break World Record

فرانس کے صوبے شیمپین میں مچھلی پکڑنے کے دوران برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی جس کا وزن 30 کلو گرام ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شیمپین کی بلیو واٹر جھیل میں ورلڈ پریمئیر کریپ فیشریز کے دوران ماہی گیر اینڈی ہیکیٹ نے گولڈ فش پکڑی جس کی ویڈیو ‘بلیو واٹر لیکز’ نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی۔

یہ مچھلی لیدر کارپ اور کوئی کارپ کی ایک ہائیبرڈ نسل ہے جس کا رنگ نارنجی ہوتا ہے۔
اسی وجہ سے ماہی گیر کی جانب سے اس بھاری بھرکم گولڈ فش کا دوسرا نام ‘دی کیرٹ’ رکھا گیا جس کا وزن 30 کلو گرام ہے۔

 

Andy Hackett holds up the huge fish that had rarely been seen in the fishery for around 20 years
مقابلہ جیتنے کے بعد ماہی گیر اینڈی ہیکیٹ کا کہنا تھا کہ ‘مجھے معلوم تھا کہ دی کیرٹ(پکڑی جانے والی مچھلی)یہیں موجود ہے لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اسے پکڑوں گا’۔

 

ماہی گیر کے مطابق ‘اس مچھلی کو پکڑنا شاندار رہا اور یہ خوش قسمتی بھی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھلی کو تلاش کرنے اور پکڑنے میں ماہی گیر کو 25 منٹس لگے۔
اس گولڈ فش کو دنیا کی سب سے بڑی مچھلی میں شمار کیا جارہا ہے جب کہ اس سے قبل 2019 میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر نے دنیا کی سب سے بڑی مچھلی پکڑی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چیف کمشنر اسلام آباد شطرنج چیمپئن شپ26نومبر کو منعقد ہوگی

پڑھنے کے اگلے

سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مثالی منصوبہ ہے،چین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے