PK Press

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا نامزد

maulana fazal ur rehman

جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات ہوں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کیسربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا ہے۔
چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی رہنماوں کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

پڑھنے کے اگلے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اٹلی کے ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے