PK Press

آئی ایل ٹی کی افتتاحی تقریب میں معروف ریپر بادشاہ پرفارم کریں گے

rapper badshah

کرکٹ اور تفریح ساتھ ساتھ چلتے ہیں اور اگلے سال جنوری میں متحدہ عرب امارات میں

کھیلی جانے والی انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے پہلے سیزن میں بھی یہ آپ کو ایک ساتھ ہی نظر آئیں گے۔

جس کا آغاز جمعہ 13 جنوری 2023 سے ہورہا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب میں سپراسٹار ریپر بادشاہ اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔

وہ آئی ایل ٹی 20 کا ترانہ بھی تیار کررہے ہیں۔

ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی نے افتتاحی تقریب میں بادشاہ کی پرفارم کرنے بارے بتایا کہ ” لیگ انتظامیہ افتتاحی تقریب میں بادشاہ کے آنے پر بہت خوش ہے۔

وہ ٹورنامنٹ کے تینوں مقامات پر کرکٹرز کے جادو سے قبل اپنے پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے۔

معروف ریپر بادشاہ کا اس بارے کہنا ہے کہ وہ کرکٹ کے ایک بڑے پرستار ہیں اور افتتاحی تقریب میں پرفارم کرکے انہیں بے خوشی ملے گی۔

یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایک بڑی لیگ کا ترانہ تیار کررہا ہوں”۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ابوظہبی ٹی 10کا میلہ کل سے سجے گا،6پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنے جلسے سے متعلق عدالت میں نئی درخواست دائرکردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے