PK Press

وزیراعظم شہبازشریف 24نومبر کو ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

turk president and shehbaz

وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر 24 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے ، جہاں وہ ترک صدر سے اہم ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 24 نومبر کو دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع سمیت دفاعی حکام بھی ترکیہ جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں اعلی سطحی تقریب میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہو گی، ملاقات میں پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔
وزیراعظم ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 26 نومبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں وزیراعظم شہبازشریف سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی سمرقند میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان ترکیہ ٹریڈ ان گڈز کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیلاب کے بعد ترکیہ کی طرف سے یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون پر شکریہ ادا کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنے جلسے سے متعلق عدالت میں نئی درخواست دائرکردی

پڑھنے کے اگلے

مشکل کی گھڑی میں ہم انڈونیشیاکی حکومت اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،چودھری سالک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے