PK Press

مشکل کی گھڑی میں ہم انڈونیشیاکی حکومت اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،چودھری سالک

اسلام آباد:وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں چودھری سالک حسین نے کہا کہ مغربی جاوا، انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔ انڈونیشیا ہمارا برادر ملک ہے جس نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی۔

2005 کا زلزلہ، 2011- 13 کا سیلاب یا موجودہ سیلابی صورتحال ہو، انڈونیشیا نے ہمیشہ پاکستان کی مدد میں حصہ لیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے پام آئل کی پیداواری کمی کے باوجود پاکستان کو پام آئل کی برآمد کیا تھا۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم انڈونیشیا کی حکومت اور لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم شہبازشریف 24نومبر کو ترکیہ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

پڑھنے کے اگلے

امریکہ؛نیو یارک کی چیلسی مارکیٹ میں آرٹ ٹیک ہاوس نمائش

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے