PK Press

ابوظہبی ٹی 10کا میلہ کل سے سجے گا،6پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن

ابوظہبی ٹی 10 کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل 23 نومبر سے ہورہا ہے۔
ٹورنامنٹ میں اس بار امریکہ سے 2 نئی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں یوں ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو ہوگا جس کے اختتام پر رنگارنگ تقریب ہوگی۔
پہلے راونڈ کے مقابلے بعد کوالیفائیر اور ایلمینیٹر مقابلے ہوں گے۔
ابوظہبی ٹی 10 میں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہیں محمد عامر کو بنگلہ ٹائیگرز نے چنا ہے۔
پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل راونڈر عماد وسیم دہلی بلز کے لیے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور 24 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے کھیلیں گے۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

توشہ خانہ ریفرنس: ’آپ کو پریشر ڈال کر تو نہیں بھیجا گیا کہ جاؤ عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کردو؟

پڑھنے کے اگلے

آئی ایل ٹی کی افتتاحی تقریب میں معروف ریپر بادشاہ پرفارم کریں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے