PK Press

چین نے خلائی تحقیق میں بہت سی سرگرمیاں انجام دیں

چین کے صدرشی جن پھنگ نے خلائی تحقیق اور اختراع پر عالمی شراکت داری کے حوالے اقوام متحدہ اور چین کی میزبانی میں منقدہ فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔
چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین نے خلائی تحقیق میں بہت سی سرگرمیاں انجام دی ہیں، جن میں چاند کا سروے کرنے کے لیے "چھانگ عہ مشن، مریخ پر تحقیق کے لیے "تھیان وین- ون مشن” اور خلائی مشاہدے کے لیے خلائی اسٹیشن کی تعمیر وغیر ہ شامل ہیں۔
خلائی تحقیق ایک لامتناہی سفر ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔ چین اس حوالے سے دوسرے ممالک کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر کائنات کے اسرار کو دریافت کرنے، بیرونی خلا کا پرامن استعمال کرنے اور خلائی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دنیا کے تمام ممالک کے لوگوں کو بہتر فائدہ پہنچے۔
اسی دن ہائی نان صوبے کے شہر ہائیکو میں خلائی تحقیق اور اختراع پر اقوام متحدہ/چین عالمی شراکت داری فورم کا آغاز ہوا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا ٹرائل شروع

پڑھنے کے اگلے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کانیول،ایئراورکورہیڈکوآرٹرزراولپنڈی کا دورہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے