PK Press

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کانیول،ایئراورکورہیڈکوآرٹرزراولپنڈی کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی دوروں کے تحت پیر کو اسلام آباد میں نیوی اور فضائیہ کے ہیڈ کوآرٹرز کا دورہ کیا،

نیول ہیڈ کوآرٹرز پہنچنے پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف نے نیول ہیڈکوآٹر میں پرنسپل سٹاف افسران سے ملاقات کی ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان کی سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

ایئر ہیڈ کوآرٹرز پر آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے ایئرہیڈکوآرٹرز کے پرنسپل سٹاف افسران سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی اور پاکستان نے فضائی حدود کے تحفظ کے دفاع میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بھی پاک فضائیہ کی طرف سے ادا کئے گئے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے کور ہیڈکوآرٹرز راولپنڈی کا بھی دورہ کیا اور یادگارشہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے سیاچن اور کنٹرول لائن سمیت ملکی سرحدوں کے بھرپوردفاع کے حوالے سے راولپنڈی کور کی تعریف کی ۔آرمی چیف نے جوانوں سے بھی ملاقات کی ۔

اس سے پہلے کورہیڈ کوآرٹرز پہنچنے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین نے خلائی تحقیق میں بہت سی سرگرمیاں انجام دیں

پڑھنے کے اگلے

فٹبال ورلڈکپ کا افتتاح کرنےوالے غانم المفتاح کون ہیں؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے