PK Press

چینی صدر کی اہلیہ کا تھائی لینڈ کے میوزکل کالج کا دورہ

Peng Liyuan, wife of President #XiJinping

موسیقی کے پروگرامز سے "چین ،تھائی لینڈ ، ایک خاندان ” کی گہری دوستی کا مظاہرہ
بینکا ک :
چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کی اہلیہ ناراپونگ کے ہمراہ گنلیانی کنزرویٹری کا دورہ کیا۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پھنگ لی یوان نے کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہے۔ اگرچہ چینی اور تھائی زبانیں مختلف ہیں لیکن ہم دل کی بات موسیقی کے ذریعےپہنچا سکتے ہیں ۔

کالج میں طلبہ کےموسیقی کے پروگرامز سے "چین ،تھائی لینڈ ، ایک خاندان ” کی گہری دوستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر پھنگ لی یوان نےدونوں ممالک کے ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے گنلیانی کنزرویٹری کو چین کا روایتی آلہِ موسیقی ، کتب اورسمعی و بصری اشیا کا تحفہ پیش کیا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈھاکہ میں "چین، نیا سفر” کے عنوان سے بننے والی دستاویزی فلم سیریز کی رونمائی

پڑھنے کے اگلے

مشاہد حسین سید عالمی تنظیم آئی سی سی اے پی کے شریک چیئرمین منتخب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے