PK Press

مشاہد حسین سید عالمی تنظیم آئی سی سی اے پی کے شریک چیئرمین منتخب

ایشیا کی سب سے قدیم اور سیاسی جماعتوں کی سب سے بڑی تنظیم( آئی سی سی اے پی ) نے استنبول کانفرنس میں سینیٹر مشاہد حسین سید کو آئی سی اے پی پی کا شریک چیئرمین منتخب کرلیا۔

تنظیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی سی اے پی)کی استنبول میں منعقدہ دوسالہ کانفرنس میں 200 نمائندوں نے شرکت کی جن میں 33 ممالک کی 70 سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل تھے۔
تنظیم کے شریک چیئرمین کے لیے مشاہد حسین سید کا نام تھائی لینڈ اور ایران نے تجویز کیا تھا اور ووٹنگ سے قبل چین، کمبوڈیا، روس، لبنان، ترکی اور انڈونیشیا نے اس کی حمایت کی جب کہ جنوبی کوریا کے سابق وزیر خارجہ چنگ یوئیونگ دوبارہ آئی سی اے پی پی کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔
کانفرنس کے دوران پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کلائمیٹ فنانس اور کلائمٹ جسٹس کے ذریعے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے پر زور دیا گیا۔
سینیٹر مشاہد حسین نے اپنے انتخاب کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیا۔ مشاہد حسین نے موجودہ دور کو ایشیا کے لیے تاریخی تبدیلی کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اقتصادی اور سیاسی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے، علامہ اقبال نے 90 سال قبل ایشیا کے عروج کی پیش گوئی کی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی صدر کی اہلیہ کا تھائی لینڈ کے میوزکل کالج کا دورہ

پڑھنے کے اگلے

ایک سے تین روز تک آرمی چیف کی تعیناتی کا مرحلہ تکمیل تک پہنچ جائیگا،وزیردفاع

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے