PK Press

ڈھاکہ میں "چین، نیا سفر” کے عنوان سے بننے والی دستاویزی فلم سیریز کی رونمائی

ڈھا کہ :
18 نومبر کو چائنا میڈیا گروپ کے ایشیا-افریقہ پروگرامنگ سینٹر اور بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام "چین، نیا سفر” کے عنوان سے بننے والی ڈاکیومنٹری سیریز کی رونمائی کی گئی۔بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جی منگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔ بنگلہ دیش نیشنل نیوز ایجنسی، یونائیٹڈ نیوز ایجنسی، مقامی ٹی وی اسٹیشنز، اخبارات اور نیوز ویب سائٹس سمیت 30 سے زائد مین اسٹریم میڈیا کے ذمہ دار افراد اور بیرون ملک چینی اداروں کے نمائندوں سمیت تقریباً 100 مہمانوں نےسی ایم جی کی تیار کردہ "چین، نیا سفر” سمیت متعدد عمدہ دستاویزی فلموں کے پروموشنل ویڈیو دیکھے اور ان کی شاندر الفاظ میں تحسین کی۔
کثیر لسانی دستاویزی فلم "چین، نیا سفر”کو سی ایم جی اور 8 ممالک کے ٹی وی اسٹیشنوں کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے.یہ دستاویزی فلم مختلف حقیقی کہانیوں کے ذریعے، چین کی بھرپور ترقی کے ” راز ” کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان فلموں کے ذریعےغیر ملکی ناظرین کو چین کی ترقی کے نئے سفر کی عالمی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ میں ثقافتی تقریب کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کی اہلیہ کا تھائی لینڈ کے میوزکل کالج کا دورہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے