PK Press

چینی صدر کا چھٹی چین -جنوبی ایشیا ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام

  1. چینی صدر کا چھٹی چین -جنوبی ایشیا ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام

چین اور جنوب ایشیائی ممالک مشترکہ تقدیر کے حامل معاشرے ہیں، چینی صدر

بیجنگ ()
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چھٹی چین- جنوبی ایشیا ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جنوب ایشیائی ممالک دوستانہ ہمسائے اور ترقیاتی شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تقدیر کے حامل معاشرے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کیا ہے اوراقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں ترقی کے بہتر رجحان کو برقرار رکھا ہے جس کے نتائج سے تمام لوگوں کو فائدہ ہوا ہے۔چین، اس ایکسپو کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یکجہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی پر اتفاق رائے کے تحت دوسرے ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی ترقی کے فروغ ، عالمی ترقیاتی انیشیٹو کے نفاذ میں مدد کرنے اور ایک زیادہ خوشحال اور خوبصورت مستقبل کی تشکیل کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی صدر کی ایپک رہنماؤں کے29 ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر اوران کی اہلیہ کی تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ سے ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے