PK Press

چینی صدر کی سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات

چین اور سنگاپور کے تعلقات کی تیز رفتار ترقی نے علاقائی استحکام میں مثبت قوت بھی فراہم کی ہے، شی جن پھنگ
بینکاک :
چینی صدر شی جن پھنگ نے بینکاک میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ سے ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور سنگاپور کے تعلقات کی تیز رفتار ترقی نے نہ صرف دونوں ممالک کو وبا سے لڑنے اور معاشی بحالی میں مدد فراہم کی ہے بلکہ علاقائی استحکام اور خوشحالی میں مثبت قوت بھی فراہم کی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس میں چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانے اور چینی طرز کی جدیدیت کے جامع فروغ کے لئے اسٹریٹجک انتظامات کیے گئے ہیں۔ چین دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے جو وقت کے تقاضے سے ہم آہنگ ہے۔
لی سین لونگ نے کہا کہ سنگاپور اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون میں تیزی آ رہی ہے۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں سنگاپور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا خواہاں ہے اور چین کے ساتھ موجودہ دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔ چین کا تیزی سےابھرنا ناقابل تسخیر ہے، اور ایک مضبوط اور دوستانہ چین خطے اور دنیا پر مثبت اثرات مرتب کرے گا، جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک میں مشترکہ ترقی کے حصول میں معاونت کے لیے سازگار ہے. سنگاپور ہمیشہ چین کی ترقی کو مثبت طور پر دیکھتا ہے اور چین کے پیش کردہ عالمی ترقیاتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کی جا نب سے پر امن ایشیا پیسیفک کی تجو یز پیش کر دی گئی

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر شی جن پھنگ کی اپنے فلپائنی ہم منصب سے ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے