PK Press

کورونا وبا پر مبنی فلم انڈیا لاک ڈاون کا ٹریلر دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے

کرونا وبا کے دوران مشکلات پر بنائی گئی انڈیا لاک ڈاون نامی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھنے کے بعد کئی لوگ آبدیدہ ہوگئے۔

 

اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کی جانب سے بنائی گئی لاک ڈاون انڈیا کی ہدایات معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر نے دی ہے اور اس میں شویتا باسو پرساد، پرتیک ببر، اہانا کمرا، سائے تمہنکر اور پرکاش بیلاودی سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

 

ڈھائی منٹ کے مختصر ٹریلر میں جسم فروش خواتین، دہاڑی دار مزدور، گھریلو ملازمین، پائلٹس اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

 

ٹریلر میں مختلف شعبہ ہائے جات کے افراد کو پہلے 21 دن کے لاک ڈاون لگنے کے اس امید پر مشکل زندگی گزارتے دکھایا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد تمام کاروبار زندگی کھول دیے جائیں گے تاہم تمام افراد اس وقت مزید اضطراب میں مبتلا ہوجاتے ہیں جب حکومت مزید 21 تک لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کرتی ہے۔

 

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کورونا سے تحفظ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاون سے تمام شعبہ ہائے جات کے لوگ بری طرح متاثر ہوئے، ان کی ذہنی و جسمانی حالت تبدیل ہوگئی۔فلم کے ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 2 دسمبر کو زی فائیو پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کی ایپک رہنماؤں کے29 ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے