PK Press

ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا

twitter

ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے کمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔
ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے خطرے کا نشان بھی پوسٹ کیا جبکہ ایک میں ٹوئٹ میں لکھا کہ اب اسے ڈوبنے دیں۔
دوسری جانب ٹوئٹر پر ریسٹ ان پیس ٹوئٹر بھی ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

رواں مالی سال میں موجودہ حکومت نے کس ملک سے کتنا قرضہ لیا؟

پڑھنے کے اگلے

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے