PK Press

چینی صدر شی جن پھنگ کی اٹلی کی وزیر اعظم سے ملاقات

XiJinping met with Italian Prime Minister Giorgia Meloni

چین اور اٹلی قدیم تہذیبیں ہیں ، شی جن پھنگ
چین ایشیا کا ایک اہم اور دنیا کا ایک بڑا ملک ہے، اطالوی وزیر اعظم
با لی :
چینی صدر شی جن پھنگ نے بالی میں اطالوی وزیر اعظم جیار جیا میلونی سے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور اٹلی قدیم تہذیبیں ہیں اور جامع اسٹریٹجک شراکت دار بھی جن کے وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی بنیاد مضبوط ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ فریقین کو باہمی دوستی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئےبنیادی مفادات اور خدشات کو سمجھ کر ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہیے اور اتفاق رائے کو وسعت دے کر مختلف سماجی نظاموں کے حامل ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال قائم کرنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اٹلی کے ساتھ G20 سمیت کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اتحاد اور تعاون کو مستحکم کرنے، حقیقی کثیرالجہتی کو فروغ دینے اور عالمی معیشت سمیت بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے تیار ہے۔ موجودہ صورتحال میں چین اور یورپی یونین کے تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا اہمیت کا حامل ہے۔صدر شی نے امید ظاہر کی کہ اٹلی چین سے متعلق یورپی یونین کی آزاد اور مثبت پالیسی پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔
میلونی نے کہا کہ چین ایشیا کا ایک اہم اور دنیا کا ایک بڑا ملک ہے ۔اٹلی اقوام متحدہ اور جی ٹوئنٹی کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ قریبی تعاون چاہتا ہے، تاکہ موجودہ مختلف ہنگامی چیلنجوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل پر اہم اتفاق

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کی اہلیہ کی انڈونیشیا کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے