PK Press

اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے

actor-shafi-mohammad

معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 15 برس بیت گئے۔
سنجیدہ اور رعب دار کرداروں کے لیے مشہور ملنسار، ہنس مکھ شخصیت کے مالک اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 15رس بیت گئے۔
آواز اور چہرے کے تاثرات پر بھرپور عبور اور اداکاری کے تمام رموز سے مکمل واقفیت رکھنے والے معروف اداکار شفیع محمد کا تعلق اندورن سندھ کے گاؤں کنڈیارو سے تھا جہاں سنہ 1949 میں شفیع محمد کا جنم ہوا تھا۔
1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔
انہوں نے 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے اڑتا آسمان نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا تاہم اڑتا آسمان ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر سٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔
30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کے مقبول ڈراموں میں آنچ، چاند گرہن،زینت، دائرے، دیواریں، جنگل، ماروی،تپش اور لیلیٰ مجنوں شامل ہیں۔
فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس نے ان کی جان لے لی اور17نومبر 2007 کوجہان فانی سے کوچ کرگئے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

پڑھنے کے اگلے

آرمی چیف کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کروں گا ،صدر مملکت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے