PK Press

تحائف فروخت کرنے کا معاملہ ، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے گردگھیرا تنگ

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری خان کی دوست فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق سعودی ولی عہد سے تحفے میں ملی گھڑی فروخت کر کے ریاست کا مذاق بنایا گیا، عمران خان اور بشری بی بی کو ملنے والے قیمتی تحائف ریاست کی ملکیت تھے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے قیمتی تحائف فروخت کر کے وزیرِ اعظم کے منصب کی توہین کی ہے۔
قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرح خان اور شہزاد اکبر کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی احتجاج، موٹر وے بند کرنے کے الزام میں دو مقدمات درج

پڑھنے کے اگلے

وہ مشہور ارب پتی شخصیات جن کی غذائیں عام آدمی جیسی ہیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے