PK Press

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،پیپلز پارٹی کا کل اہم اجلاس ہو گا

بلاول ہاؤس اسلام آباد میں کل پیپلزپارٹی کااہم اجلاس ہو گا جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اہم تعیناتی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد آئیں گے اور سابق صدر آصف علی زرداری کیساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اہم تعیناتی سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے امیدوار کے نام پربھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اسلام آبادمیں دودن قیام کریں گے اور اس دوران آصف علی زرداری کے ہمراہ اتحادیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پرچے میں ماں سے متعلق لکھے بچے کے جملے نے سب کو رلا دیا

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛آئینی خلاف ورزی کا واضح خطرہ ہوا تو عدلیہ مداخلت کرے گی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے