PK Press

عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے، لانگ مارچ کے پیچھے چھپی سازش سے پردہ چاک کرناملکی مفاد کا تقاضا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر انویسٹی گیٹ کیا ہے ، لانگ مارچ کو ایک ملک فنڈنگ کر رہا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان کیدورے کو سبوتاژ کرنے کیلئے لانگ مارچ ڈرامہ رچایاگیا۔
انھوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ 21نومبرکوطے ہوا،21 نومبر کو دھرنے کا اعلان کردیا، شہزادہ محمد بن سلمان نے دھرنے کے اعلان کے بعد دورہ پاکستان ملتوی کیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک ملک نہیں چاہتا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں کیونکہ شہزادہ محمد بن سلمان بڑی سرمایہ کاری لیکر آرہے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے ہر وہ قدم اٹھایا ہے جو ریاست کیمفادات کے خلاف ہے، عمران خان کا لانگ مارچ اب فرلانگ مارچ بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے امریکا کا مستقبل نہیں رہا ایسے ہی اب عمران خان کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، مصلحت کی خاطر عمران خان کے خلاف فی الحال کارروائی کی ضرورت نہیں ہے، امریکی سازشی بیانیے اور سائفرسے پیچھے ہٹنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مالم جبہ اور بی آر ٹی کیسز 6ماہ سے پہلے مکمل کرنے کی ترجیح ہے،چیئرمین نیب

پڑھنے کے اگلے

میرا دل یہ پکارے آجا،شادی کی تقریب میں رقص کے سرحد پار بھی چرچے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے