PK Press

گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟، مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے تحائف کو بیچنے کی رسیدیں نکالیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا توبہ!۔
مریم نواز نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتا۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے ایک تاجر عمر فاروق نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد کی جانب سے ملی گھڑی اور دیگر تحائف میں نے 20 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کر کے فرح خان سے خریدے تھے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں تاجر عمر فاروق نے دعوی کیا کہ سابق مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے 2019 میں گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کیلیے رابطہ کیا، عمران خان کو ملے سعودی ولی عہد کے تحائف دبئی میں فرح خان میرے دفتر میں لائیں تھی۔

 

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نادانستہ اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے، عمران خان کا توہین عدالت میں جواب

پڑھنے کے اگلے

بہت ہوگیا! نجی ٹی وی اور اس کے ہینڈلرزکیخلاف مقدمہ کروں گا، عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے