PK Press

بہت ہوگیا! نجی ٹی وی اور اس کے ہینڈلرزکیخلاف مقدمہ کروں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟، مریم نواز کی عمران خان پر کڑی تنقید

پڑھنے کے اگلے

ابوظبی ٹی 10 کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے