PK Press

پرچے میں ماں سے متعلق لکھے بچے کے جملے نے سب کو رلا دیا

ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کے سائے تلے بیٹھ کر دل کو سکون و اطمینان حاصل ہوتا ہے جس نے اپنے اندر اپنی اولاد کا ہر دکھ چھپا رکھا ہے۔

جس کی دعا کی بدولت ہر انسان دنیا کی کسی بھی مشکل اور کٹھن حالات کو آسانی سے پار کر سکتا ہے ۔ماں وہ ہستی ہے جس کی دعا میں کوئی رکاوٹ نہیں اس لئے ہمیں اپنی ماں کی عزت اور عظمت کوٹھیس نہیں پہنچانی چاہئے کیونکہ خدا اور ماں کے درمیان کوئی پردہ نہیں۔

ماں تو ایک ایسی ہستی ہے جو اپنے بچوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیتی اور سب کچھ ہنسی خوشی برداشت کرتی ہے اور اولاد کی سرکشی کے باوجود بھی اسے معاف کردیتی ہے تو ایسی ماں اگر سراپا محبت نہیں ہے تو اور کیا ہے۔جن بچوں کے بچپن میں ہی ان کی ماں کا انتقال ہوجائے ان پر کیا بیتتی ہے ؟

اس کا اندازہ سعودی عرب میں ایک بچے کے پیپر سے لگا لیجئے۔


ہوا کچھ ہوں کہ سعودی عرب میں پانچویں جماعت کے پیپر میں شامل ایک سوال میں طلباء سے کہا گیا کہ وہ اپنی ماں کے بارے میں کچھ لکھیں جس کے جواب میں ایک بچے نے ماں کی ہستی کے حوالے سے انتہائی جذباتی جملہ لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اوراسے پڑھ کر ہر ایک کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

بچے نے جواب میں لکھا کہ (امی ماتت ومات معھا کل شیئ)یعنی ماں فوت ہوگئی اور اس کے ساتھ سب کچھ فوت ہوگیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین کا عالمی سکیورٹی انیشیٹیو کو فروغ دینے کا اعلان

پڑھنے کے اگلے

موجودہ ملکی سیاسی صورتحال ،پیپلز پارٹی کا کل اہم اجلاس ہو گا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے