PK Press

وہ مشہور ارب پتی شخصیات جن کی غذائیں عام آدمی جیسی ہیں

آپ نے یہ جملہ بہت بار اپنی زندگی میں سنا ہوگا کہ "پیسوں سے ہر چیز نہیں خریدی جا سکتی ہے”، لیکن زیادہ تر لوگ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ان کی نظر میں دنیا کا خوش قسمت ترین انسان وہی ہے جس کے پاس بہت سارا پیسہ ہے۔ پر در حقیقت دنیا کی سب سے بڑی نعمت صحت ہے، اگر آپ صحت مند نہیں تو آپ کی دولت بے کار ہے۔
ایسے ہی کچھ مشہور شخصیات کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں جو کھانا تک اپنی مرضی سے نہیں کھا سکتے۔

آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari tests positive for Covid-19: Bilawal - Pakistan - Business Recorder
سابق صدر آصف علی زرداری جن کے بارے میں ان کی پارٹی کے جیالوں کا یہ ماننا ہے کہ ایک زرداری سب سے یاری،
سابق صدر آصف علی زرداری گھر میں ہوں یا کسی دعوت پر جائیں کھانے میں سادہ دال اور بھنڈی کھاتے ہیں اور ایک چپاتی،جب اس حوالے آصف علی زرداری نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی یہی خوراک کھاتے آئے ہیں اور اب وہ اپنی بیماری کے سبب کسی بھی قسم کا گوشت نہیں کھا سکتے ہیں اور ان کا کھانا صرف یہی سادہ اشیا ہیں


صدر الدین ہاشوانی

میں کہاں سے آیا؟
صدر الدین ہاشوانی کی دولت کا شمار ان کے لیئے خود کرنا ممکن نہیں ہے اور اس میں ہر لمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کے فائیو اسٹار ہوٹلز کی چین کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ وہ دیگر کئی بزنس بھی کرتے ہیں، گزشتہ پانچ سالوں نے ایسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ جس کے سبب ان کے لیے اپنے طور پر چلنا پھرنا محال ہو گیا ہے- ان کو ہر حرکت کے لیئے فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کے ساتھ چوبیس گھنٹے رہتا ہے- وہ ان کے ساتھ سفر کی صورت میں پرائیویٹ جہاز میں ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں اس کے علاوہ کھانے پینے کے دوران بھی ان کے لیے فزیوتھراپسٹ کی مدد کے بغیر کھانا محال ہو جاتا ہے-

چودھری شجاعت حسین

Criticism of institutions' was final straw for Shujaat - Pakistan - DAWN.COM
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کافی عرصے سے علیل ہیں ، وہ بیرون ممالک سے علاج بھی کروا رہے ہیں ،اب تو وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔
چودھری شجاعت حسین کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے گھر میں جو بھی چاہے چودھری صاحب اس کو کھانے کا لازمی پوچھتے ہیں۔
چودھری شجاعت حسین کی خوراک بھی بہت سادہ سی ہے وہ کھچڑی، ابلی فش، ابلے چاول ، قیمہ،اسٹیم سبزی ہی کھاتے ہیں۔

رزق کی تقسیم

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

تحائف فروخت کرنے کا معاملہ ، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کے گردگھیرا تنگ

پڑھنے کے اگلے

چین کی خاتون اول کی جی20 سمٹ میں سربراہوں کی شریک حیات کی ایک سرگرمی میں شرکت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے