PK Press

ڈیجیٹل معیشت عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن گئی ہے، چینی صدر

 

چین جی 20 اراکین کے ساتھ گلوبل ڈیجیٹل اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل دینے کے لئے تیار ہے، شی جن پھنگ
با لی :

چینی صدر شی جن پھنگ نے جی 20 سمٹ میں ڈیجیٹل معیشت کے حوالے سے نشاندہی کی کہ یہ عالمی اقتصادی ڈھانچے کا ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔حالیہ برسوں میں جی 20 نے اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے حاصل کیا اور مزید تعاون بھی ہو رہا ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق امید ہے کہ مختلف فریق ڈیجیٹل تعاون کی قوت متحرکہ کو بڑھاتے ہوئےدیگر ممالک کے عوام تک اس کے ثمرات پہنچائیں۔
انہوں نے کثیرالجہتی پر ثابت قدم رہتے ہوئے عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، ڈیجیٹل گیپ کو دور کرنے اور اس میں اختراعات کو فروغ دینے کی تجاویز پیش کیں۔چین نے جی 20 ڈیجیٹل اختراعات کے تعاون کا پلان پیش کیا اور اس میں مختلف فریقوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔صدر شی نے کہا کہ چین جی 20 اراکین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک متوازن،ہم آہنگ،تعاون، مشترکہ مفادات اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی گلوبل ڈیجیٹل اقتصادی ڈھانچے کی تشکیل دینے کے لئے تیار ہے۔
اسی دن جی 20 بالی سمٹ کا اعلامیہ بھی منظور ہوا۔
17واں جی 20 سمٹ اختتام پذیر ہوا ۔بھارت جی20 کا نیا چیئرمین ملک بن گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے سے سامنے آنے والے نئے ثمرات

پڑھنے کے اگلے

نادانستہ اٹھائے گئے قدم پر افسوس ہے، عمران خان کا توہین عدالت میں جواب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے