PK Press

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی عبوری ضمانت منظور

پی ٹی رہنما عامر محمود کیانی کا بنکنگ کورٹ سے رجوع ،عدالت نے ایف آئی اے کو عامر کیانی کی گرفتاری سے روک دیا ۔

 

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی ۔عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی کی 23 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی ۔

عدالت نے عامر کیانی کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی جبکہ عدالت نے عامر کیانی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو عامر کیانی کی گرفتاری سے روک دیا۔

 

سابق وزیر اعظم عمران، سیف اللہ نیازی، طارق شفیع اور دیگر ملزمان پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں ۔کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

لکی مروت؛پولیس وین پر دہشتگرددںکا حملہ،اے ایس آئی سمیت 6اہلکار شہید

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی احتجاج، موٹر وے بند کرنے کے الزام میں دو مقدمات درج

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے