PK Press

لکی مروت؛پولیس وین پر دہشتگرددںکا حملہ،اے ایس آئی سمیت 6اہلکار شہید

لکی مروت پولیس موبائل پر حملے کے دوران اے ایس آئی سمیت6 پولیس اہلکار شہیدہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق عباسیہ روڈ پر پولیس موبائل معمول کے مطابق گشت کر رہی تھی کہ وانڈہ شہاب کے قریب نامعلوم افراد نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ پولیس نے علاقے کو کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہدا میں کانسٹیبل پرویز، دل جان، عبیداللہ، محمود اور احمد نواز شامل ہیں۔
صدر عارف علوی، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ودیگر رہنماوں نے پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پولیس نے دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے
شہبازشریف نے کہا کہ پورا پاکستان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔
صدر عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہدا کیلئے بلندی درجات، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، قوم اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی لکی مروت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت حملے میں ملوث درندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، خیبرپختونخواہ پولیس کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں بے مثال اور لازوال ہیں، مجھ سمیت پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدا کے درجات کے بلندی کی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلی بلوچستان
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لکی مروت میں پولیس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 6 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس ہے، پولیس اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا
آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے لکی مروت میں پولیس ٹارگٹ کلنگ کا سخت نوٹس لے لیا ۔
آئی جی معظم جاہ انصاری نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، پولیس فورس شہدا کی قربانی اور جذبے کو سلام پیش کرتی ہے،شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، ۔آئی جی نے متعلقہ پولیس حکام کو حملے میں ملوث شرپسندوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے

پڑھنے کے اگلے

لکی مروت؛پولیس وین پر دہشتگرددںکا حملہ،اے ایس آئی سمیت 6اہلکار شہید

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے