PK Press

ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ:20 نومبر کو قطر میں شروع ہوگا

fifa world cup2022

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا 22واں ایڈیشن 20 نومبر سے قطر میں شروع ہوگا۔اس سے قبل فیفاورلڈ کپ کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان 21 نومبر کو طے تھا جس کو فیفا کے متفقہ فیصلے کے بعد فٹ بال کے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور ابتدائی میچ بھی ایک دن قبل 20 نومبر کو ہوں گے۔
افتتاحی تقریب اور میچ قطر کے شہر الخور کے البیت سٹیڈیم میں ہوں گے۔ البیت سٹیڈیم میں 60ہزار تماشایوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ قطر میں کھیلے جانے والے عالمی فٹ بال کپ کے لیے لائونٹ ڈائون جاری ہے یوں عالمی کپ فٹ بال کے شروع ہونے میں 5 دن باقی رہ گئے ہیں جس کا آغاز 20 نومبر کو میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔
میگا ایونٹ کے تمام میچز قطر کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے جن میں لوسیل ، الخور ، دوحہ،الریان اور الوکرہ شامل ہیں ۔پراجیکٹ اور ہیریٹیج ہائی کمیٹی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کے ڈپٹی جنرل منیجرخالد علی المولیوی کا کہنا ہے کہ 20 نومبر سے شروع ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ کا 22 واں ایڈیشن 18 دسمبر کو کھیلے جانے والے میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

شائقین ملک کے کئی حصوں میں لگائی جانے والی دیوہیکل سکرینوں پر میچ دیکھ سکیں گے۔فیفا ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ فرانس کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ فرانس کی ٹیم نے 2018 کے میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں حریف کروشیا کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل کو سب سے زیادہ پانچ مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں چار،چار مرتبہ، ارجنٹائن،فرانس اور یوروگوئے کو دو، دومرتبہ جبکہ سپین اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں میں میزبان قطر ، برازیل، بیلجیم،دفاعی چیمپئن فرانس، ارجنٹائن، انگلینڈ، سپین، پرتگال، میکسیکو، ہالینڈ ،ڈنمارک، جرمنی، یوراگوئے، سوئٹزرلینڈ، امریکا، کروشیا، سینیگال، ایران، جاپان، مراکش، سربیا، پولینڈ، جنوبی کوریا ،تیونس ، کیمرون، کینیڈا، ایکواڈور، سعودی عرب، گھانا، ویلز، کوسٹا ریکا اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

ان 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں قطر (میزبان)، ایکواڈور،سینیگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں انگلینڈ،ایران،امریکا اور ویلز کو رکھا گیا ہے،گروپ سی میں ارجنٹائن،سعودی عرب ،میکسیکو اور پولینڈ شامل ہیں،گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس کو رکھا گیا ہے،گروپ ای میں سپین ،کوسٹا ریکا ،جرمنی اور جاپان شامل ہیں،گروپ ایف میں بیلجیم ،کینیڈا ،مراکش اور کروشیا شامل ہیں، گروپ جی میں برازیل،سربیا ،سوئٹزرلینڈاور کیمرون کو رکھا گیا ہے اسی طرح گروپ ایچ میں پرتگال ،گھانا ، یوروگوئے اور جنوبی کوریا کو شامل کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

قطر : فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے 15 لاکھ درخواستیں موصول

 

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جکارتہ-بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے کا ٹیسٹ سیکشن مشترکہ ڈیبگنگ اور مشترکہ ٹیسٹنگ کے لئے تیار

پڑھنے کے اگلے

چودھری شجاعت حسین کا آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے