PK Press

مقتول فہد ملک کیس میں سزا یافتہ دو مجرمان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

fahad malik murder case

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں

گرفتار مجرمان راجہ ارشد اور راجہ ہاشم کی سزا کے خلاف اپیلیوں پر سماعت ہوئی

،
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کی۔

ملزم راجہ ارشد کی جانب سے وکیل عبدالواحد قریشی اور راجہ ہاشم کی جانب سے وکیل ظہیر الدین بابر عدالت میں پیش ہوئے ۔

مجرمان راجہ ارشد اور راجہ ہاشم کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئیں ۔

مقتول فہد ملک کیس میں سزا یافتہ دو مجرمان کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظورہوگئی ۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
وفاق اور مدعی مقدمہ طارق ایوب کو نوٹس جاری، دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔

وکیل ملزمان نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو عمر قید و جرمانے کی سزائیں سنائیں ،
اپیل میں سیشن کورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مریم اورنگزیب کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

پڑھنے کے اگلے

انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے 38برس بیت گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے