PK Press

پاکستان کیوں چھوڑا؟جلد پردہ اٹھاوں گا، عدنان سمیع خان

پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے پاکستان چھوڑنے کی وجوہات ظاہر کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے ایک روز ان سے مکمل طور پر پردہ اٹھائیں گے۔

 

عدنان سمیع ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں ہارنے اپنے ایک ٹویٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں ۔

منگل کو تین ٹویٹس کی سیریز میں انہوں نے لکھا کہ کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اکثر پاکستان کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیوں کرتا ہوں۔ ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ میں نے کبھی پاکستان کے عوام کے حوالے سے کبھی نامناسب بات نہیں کی، جو میرے ساتھ بہت اچھے رہے ہیں۔

 

اگلی ٹویٹ میں انہوں نے کچھ ایسے ایشوز کا ذکر کیا ہے جو بقول ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھے۔
عدنان سمیع خان نے مزید لکھا کہ ایک روز، بہت جلد میں اس حقیقت سے پردہ اٹھاں گا کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔

 

میں اس کے بارے میں بہت برسوں سے خاموش ہوں اور دنیا کو بتانے کے لیے درست وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔
عدنان سمیع خان کئی برس قبل انڈیا منتقل ہو گئے تھے اور 216 میں انہیں انڈیا نے اپنی شہریت بھی دے دی تھی جبکہ 2021 میں انہیں انڈیا کے سب سے بڑے ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا گیا۔

عدنان سمیع اس سے قبل بھی مختلف بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔

 

دوسری جانب سے سوشل میڈیا خصوصا پاکستان کے ٹوئٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ترکی بہ ترکی جواب دیے۔
عبدالقدیم بھیٹنی نے انہیں طعنہ دیا کہ جو اپنے ملک کا نہ ہو سکا وہ بھارت کا کیسے ہو گا۔

خیال رہے رواں سال جولائی میں عدنان سمیع خان نے یکدم اپنی ساری انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی تھیں اور الوداع لکھا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث ہوتی رہی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

پڑھنے کے اگلے

مریم اورنگزیب کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے