PK Press

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی گھڑی، انگوٹھی اور کف لنکس کوڑیوں میں بیچ ڈالے

سابق وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد سے ملنے والے قیمتی تحائف خریدنے والے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی،شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو انہوں نے کہا5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے ،انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق نے کہا کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والی قیمتی گھڑی دبئی میں فرح خان کے ذریعے بیچی، پانچ سے چھ ملین ڈالر کی گھڑی دو ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی۔گھڑی کے خریدار نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے مجھ سے رابطہ کیا اور فرح خان گھڑی لے کرآئیں، میں نے گھڑی ساز کمپنی سے تصدیق کرائی تو ان کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 ملین ڈالر میں مل جائے تو اچھی ڈیل ہے تاہم انہوں نے میرے ساتھ 2 ملین ڈالر میں ڈیل کی۔عمر فاروق نے کہا کہ عمران خان کے دورے کے دوران سعودی ولی عہد نے انہیں تحائف دیے، انہوں نے یہ توشہ خانہ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے دبئی لے آئے۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق نے کہا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے،یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے رابطہ کرکے بتایا کہ ہمارے پاس گھڑیوں کا اچھا سیٹ ہے اور فرح گوگی دبئی آکر آپ کو گھڑی دکھائیں گی۔ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ فرح گوگی میرے دفتر آئیں اور مجھے گھڑیاں دکھائیں۔ انہوں نے دبئی میں ساڑھے 7 ملین درہم بطور کیش ادا کیے۔ یہ گراف کی گھڑی تھی کعبہ کا ایڈیشن تھا۔
دوران گفتگو عمر فاروق نے بتایا کہ پورے سیٹ کی اصل قیمت 2019ء میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز یعنی ایک ارب 70 کروڑ روپے تھی۔
خریدار نے مزید بتایا کہ فرح گوگی نے توشہ خانہ کے تحائف کے صرف 50 لاکھ ڈالرز مانگے، اس رقم میں ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔
فرح گوگی اور خریدار میں معاملہ 20 لاکھ ڈالرز میں طے پا گیا، ساری رقم کیش لی گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چودھری شجاعت حسین کا آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

پڑھنے کے اگلے

لکی مروت؛پولیس وین پر دہشتگرددںکا حملہ،اے ایس آئی سمیت 6اہلکار شہید

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے