PK Press

چینی وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کی ملاقات

چین اور آسٹریلیا کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے،چینی وزیر اعظم
آسٹریلیا چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،آسٹریلوی وزیر اعظم
بیجنگ :
چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے شہر نوم پین میں مشرقی ایشیائی تعاون کے رہنماؤں کے سلسلہ وار اجلاسوں میں شرکت کے دوران آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے عوام کے درمیان روایتی دوستی ہے۔ دوطرفہ تعلقات مشکل دور سے گز ر چکے ہیں۔ چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو پائیدار اور مستحکم ترقی کے فروغ کے لیے ایک بہتر موقع کے طور پردیکھتا ہے اور مستقبل میں ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا اور چین آئندہ ماہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منائیں گے۔ دونوں ممالک نے 50 سال قبل وزیر اعظم وٹلام کی لیبر حکومت کے دوران سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
بھی کی۔ وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے مشرقی ایشیائی تعاون کےرہنماؤں کے متعدد اجلاسوں میں شرکت

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، ویٹ لینڈز پر کوپ 14 کے دوران نمایاں نتائج کا حصول

پڑھنے کے اگلے

جی 20 ممالک دنیا کے سنگین تنازعات سے دوچار ہیں،رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے