PK Press

چین اور آسیان ممالک بحیرہ جنوبی چین سے متعلقہ مسئلے کے حل کے لئے پر عزم

چین اور آسیان ممالک متعلقہ مسئلے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ:
چین اور آسیان ممالک نے بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مختلف فریقوں کے ردعمل کے اعلامیے کی بیسویں سالگرہ پر مشترکہ بیان جاری کیا ، جس پر پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ یہ چین اور آسیان ممالک کے اس خطے میں امن و امان کے تحفظ کے عزم اور اعتماد کا مظہر ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور آسیان ممالک بحیرہ جنوبی چین سے متعلقہ مسئلے سے اچھی طرح نمٹنے کی بھرپور صلاحیت،اعتماد اور فہم رکھتے ہیں۔
بالی میں منعقدہ چینی و امریکی صدور کی ملاقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ اختلافات پر قابو پاتے ہوئے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دے گا، غلط فہمی اور غلط تخمینےسے گریز کرے گا تاکہ چین امریکہ تعلقات صحت مند اور مستحکم ترقی کے درست راستے پر واپس آ سکیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جی 20 ممالک دنیا کے سنگین تنازعات سے دوچار ہیں،رپورٹ

پڑھنے کے اگلے

آمدن سے زائد اثاثے، اسحاق ڈار کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے