PK Press

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: برطانوی سفیر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

christian turner

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان جیتا تو وہ دل دل پاکستان گائیں گے۔
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاک انگلینڈ فائنل سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔
برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ 30 سال کے بعد تاریخ اپنے آپ کو دہرانے جارہی ہے، انگلینڈ کی بیٹنگ اور پاکستان کی باولنگ لاجواب ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی سفیر نے کہا کہ جیسے ہماری دوستی بے مثال ہے، میرے دل کی دھڑکنیں انگلینڈ کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے 1992 کی طرح فتح حاصل کی، تو پھر مجھے کہنا ہوگا دل دل پاکستان۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل، آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

پڑھنے کے اگلے

ٹی 20 فائنل: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے