PK Press

چین کا کھلے پن کو وسعت دینے کا اعلان

چین دنیا کے تمام ممالک کو نئے ترقیاتی مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے،چینی وزیر اعظم
بیجنگ :
چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے آسیان اور چین-جاپان- جنوبی کوریا کے سربراہان کی 25 ویں ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ چین کھلے پن کو وسعت دے گا۔ چین اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کے تمام ممالک کو نئے ترقیاتی مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے اور "10+3” تعاون کے لیے نئی قوت متحرکہ فراہم کرنا چاہتا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
لی کھہ چھیانگ نے خطے کے امن و خوشحالی کے لیے پانچ تجاویز پیش کیں کہ علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دیا جائے ، صنعتی چین کے استحکام کا تحفظ کیا جائے اور اسے بہتر بنایا جائے، چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر کیا جائے ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو وسعت دی جائے اور پائیدار ترقی کے لیے مدد فراہم کی جائے۔
شرکاء نے تعاون کر کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے ، خطے میں اقتصادی انضمام اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور 10+3 تعاون کے زیادہ سے زیادہ ثمرات حاصل کرنے پر اتفاق رائے کیا۔
اسی روز چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا، جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک وو اور فلپائن کے صدر مارکوس سے الگ الگ مذاکرات کیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دنیا میں غذائی سیکورٹی کی صورتحال سنگین ہے، چینی صدر

پڑھنے کے اگلے

عا لمی برادری تعاون اور میکرواقتصادی پالیسی بارے صلاح و مشورہ مضبوط بنا ئے، چینی وزیر اعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے