PK Press

چین، گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کا باضابطہ قیام

چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دیتا رہے گا، تھانگ اینگ نے
بیجنگ :

گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کا باضابطہ قیام عمل میں آیا۔یہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو پر عمل درآمد اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چین کا ایک اہم اقدام ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
گلوبل ڈیولپمنٹ پروموشن سینٹر عالمی ترقیاتی انیشی اٹیو کے نفاذ کے لیے وسائل کو جمع کرنے، اقدامات کو مربوط کرنے، حکمتِ عملی کو ہم آہنگ کرنے اور تصورات اور خیالات کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس کی اہم ذمہ داریوں میں عالمی ترقیاتی پروجیکٹ لائبریری کا قیام ، مشترکہ ترقیاتی کارروائی کے لئے ایک عالمی فورم کا انعقاد ، ترقی کے لئے عالمی فنڈنگ کو فروغ دینا ، عالمی ترقیاتی ڈیجیٹل پروموشن پلیٹ فارم کا قیام ، اور گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کا نیٹ ورک بنانا شامل ہے۔
گلوبل ڈویلپمنٹ پروموشن سینٹر کی ڈائریکٹر تھانگ اینگ نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دیتا رہے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین میں کم کاربن پر مبنی ترقی میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے،چینی مندوب عالمی آب و ہوا کے انتظامی عمل میں چین

پڑھنے کے اگلے

ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست، انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپین بن گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے