PK Press

ٹی 20 فائنل: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

pakvengland

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراقنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور میلبرن میں اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم بارش کا امکان پہلے سے کم ہو گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: برطانوی سفیر نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کو بھی کرکٹ کا بخارہوگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے