PK Press

عمران خان سے سخت سوال پوچھنے والی جرمن اینکر کو قتل، ریپ کی دھمکیاں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان کا کہنا ہے کہ انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر خاتون اینکر نے کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ جرمن ٹی وی اینکر نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں ۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟
عمران خان نے اس سوال کا براہ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔افسوس کہ اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔

بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں بارش برسنے کے روح پرور مناظر
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں بارش برسنے کے روح پرور مناظر۔سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں ۔ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں بھی بادل خوب جم کر برسے جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں باران رحمت برسنے سے روح پرور مناظر سے زائرین نے خوشی کا اظہار کیا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نیا سفر، ہم نصیب معاشرہ” کے موضوع پر چین-جاپان کلاؤڈ ڈائیلاگ کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

عمران خان پر حملے کی تحقیقات سمیت چار مطالبات پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے