PK Press

اکشے کمار نے فلم ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا

hera pheri 3

پہلے دونوں حصے میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے
بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری کے تیسرے حصے میں فلم کا اہم کردار نظر نہیں آئے گا ۔

بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ہیرا پھیری کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل پھر ہیرا پھیری 2006 میں ریلیز کی گئی تھی ۔

فلم کے پہلے دونوں حصے میں اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے تاہم اب فلم کے تیسرے حصے کی تیاری جاری ہے ۔

ایسے میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اکشے کمار نے اسکرپٹ کی وجہ سے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان اس فلم میں کام کریں گے۔

۔اکشے کمار نے ہیرا پھیری کے تیسرے حصے کے ساتھ ساتھ ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکوئلز پر بھی کام کرنے سے انکار کیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ماہرہ کا پنجابی لہجہ بہت برا تھا،میرا

پڑھنے کے اگلے

وہ انوکھا گاؤں جہاں خاتون بیک وقت4شادیاں کر سکتی ہے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے