PK Press

سودی نظام پر وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل واپسی کیلئے درخواست

حکومت نے سود کو ممنوع قرار دینے کے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔
وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ سے متعلق حکم جاری کیا تھا جس کے خلاف نجی بینکوں اور حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
آج اسٹیٹ بینک کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپیل واپس لینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں اسٹیٹ بینک نے استدعا کی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل زیر التوا ہے، شرعی عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود سے متعلق فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیل کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جلا وگھیرا وکیس؛ پی ٹی آئی رہنماوں علی زیدی، خرم شیرزمان سمیت 15ملزمان پر فرد جرم عائد

پڑھنے کے اگلے

کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی کا بادشاہ؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے